پیرو کے صدر کا صحت عامہ اور تعلیم کیلئے سرکاری بوئنگ طیارہ بیچنے کا اعلان

پیرو کے صدر پیڈرو نے صحت عامہ اور تعلیم کے لیے اپنے زیر استعمال بوئنگ طیارہ بیچنے کا اعلان کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر پیڈرو نے جہاز بیچ کر رقم صحت عامہ اور تعلیم کے نظام پر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے، صدر نے عوامی نمائندوں کے فرسٹ کلاس سفر پر بھی پابندی لگا دی ، پیرو کے صدر نے چھوٹے ورکرز کی تنخواہ ساڑھے سات فیصد بڑھانے کا بھی اعلان کیا، صدر پیڈرو کو جون کے انتخابات کے بعد اقتدار ملا تھا۔پیرو کے محکمہ صحت کو کورونا وبا سے نمٹنے میں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، رواں سال کے آغاز میں پیرو کو وائرس کے سبب دنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد میں ہلاکتوں کا سامنا رہا۔ صدر پیڈرو کو امید ہے کہ طیارہ اچھی قیمت پر فروخت ہو جائے گا تاہم گذشتہ 3 برس سے اس کا کوئی خریدار سامنے نہیں آیا۔ اس صدارتی طیارے میں 80 افراد سفر کر سکتے ہیں جبکہ اس کا بڑا حصہ صدر کیلئے مخصوص ہے جس میں دوران پرواز نہانے جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن