وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہورسمیت دیگر شہروں میں سموگ کے تدارک کیلئے ضروری اقدامات پر موثر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ سموگ انسانی صحت کیلئے مضرہے،موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں اورسموگ کا سبب بننے والی عوامل پر قابوپانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔محکمہ تحفظ ماحول، ٹرانسپورٹ اورانتظامیہ کے افسران فیلڈ میں خود جائیں۔انہوں نے کہا کہ سموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پر عملدرآمدمیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔پنجاب میں انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سموگ کو آفت قرار دیاگیا ہے اورفصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہپابندی کے باوجود فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔صنعتی یونٹس کو امیشن (Emission)کنٹرولی سسٹم لگانے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں اوراس ضمن میں خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ کیلئے عوام شعورو آگاہی پیداکی جائے۔انہوں نے کہا کہ سموگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہورسمیت دیگر شہروں میں سموگ کے تدارک کیلئے ضروری اقدامات پر موثر عملدرآمد کا حکم
Nov 12, 2021 | 17:44