افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے. جنرل قمر جاوید باجوہ

Nov 12, 2021 | 17:52

ویب ڈیسک

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ  انسانی بحران سے بچنے اور افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے،آرمی چیف جمعہ کو افغانستا ن کے بارے میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ سے گفتگو کررہے تھے جنھوں نے ان سے ملاقات کی ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پربھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے اور امریکا کے ساتھ طویل المدتی اور ملٹی ڈومین پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے، آرمی چیف نے انسانی بحران سے بچنے اور افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زوردیا،دورہ کرنے والی مہمان شخصیت نے افغانستان کی صورتحال کے اندر، بارڈر منیجمنٹ کے لئے خصوصی کوششوں ، علاقالی استحکام میں پاکستانی کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کے اندر مزید بہتری کے لئے اپنا کردار اداکرنے کا وعدہ کیا.

مزیدخبریں