نائجیر یا میں 78 فیصد لڑکیوں کی شادیاں بچپن میں ہی ہوجاتی ہیں،رپورٹ

Nov 12, 2021 | 18:21

ویب ڈیسک

نائجیریا ان ملکوں میں شامل ہے جہاں دنیا بھر میں کم عمری کی شادی کی شرح سب سے زیادہ ہے جس کی وجہ اس کے شمالی علاقے میں 78 فیصد لڑکیوں کی شادی 18 سال سے قبل ہو جا نا ہے ۔بچوں کے لیے ایک سرکردہ خود مختار عالمی ادارے سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل (ایس سی آئی) کی جانب سے "نائجیرین لڑکی کی حالت :بچوں کی شادی کی ایک جامع تشخیص "کے عنوان سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی اور شمال مغربی علاقوں میں کم عمری میں شادی کا زیادہ رواج ہو گیا ہےجبکہ ملک میں 48 فیصد لڑکیوں کی شادی 15 سال کی عمر میں اور 78 فیصد کی شادی 18 سال کی عمر میں ہو جاتی ہے۔سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹ قومی سطح پر نائجیریا کی بچیوں کی سنگین حالت، تعلیم اور انہیں بااختیار بنانے پر اس کے پڑنے والے منفی اثرات کو سامنے لا ئی ہے، جبکہ مز ید کہا گیا ہے کہ یہ بچپن کی شادی کے حوالے سے نائجیریا میں موجودہ اور مروجہ سماجی و ثقافتی اصولوں اور طریقوں کی وضاحت کرتی ہے اور نائجیرین لڑکیوں کی حالت زار کی تصویر کشی کرتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 20 سے 49 سال کی عمر کے لوگوں کا تناسب جن کی پہلی شادی ہوئی یا پھر 18سال کی عمر سے قبل کسی تعلق میں جڑے ہوئے تھے۔ خواتین کے لیے 44.1 فیصد ہے جبکہ مردوں کا تناسب 6 فیصد ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 سے 49 سال کی عمر کے ایسے لوگوں کا تناسب 36.9 فیصد ہے جو خواتین کے ساتھ کثیر ازدواجی رشتے میں منسلک رہے ہیں جبکہ مردوں کا تناسب 18.7 فیصد ہے۔

مزیدخبریں