افغانستان کو ہنگامی طور پر خوراک اور امداد فراہم کریں گے.وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کوہرممکن معاونت فراہم کرتا رہیگا اور ہنگامی طور پر افغانستان کو گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر متقی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں افغانستان اور خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں خزانہ، صنعت وتجارت کے قائم مقام وزرا بھی شریک تھے۔ وزیراعظم عمران خان کاافغان عوام کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن،مستحکم، خودمختار اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ انسداددہشت گردی، افغان عوام کے حقوق اور جامع حکومت سے افغانستان مستحکم ہوگا افغان حکومت کودنیاکیساتھ رابطہ،مثبت اقدامات جاری رکھنا ہوں گے۔ وزیراعظم نے افغانستان کے منجمداثاثوں کو فوری طور پر بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری افغان عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو ہنگامی طور پرخوراک اور امداد فراہم کریگا ,افغان بھائیوں کی درخواست پر بھارتی گندم افغانستان لے جانے پر غور کریں گے.

ای پیپر دی نیشن