ڈاکٹر ثانیہ نشترکی زیر صدارت اجلاس، ڈیجیٹل و سائبر فراڈ کی روک تھام کیلیئے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل

Nov 12, 2021 | 21:55

ویب ڈیسک

وزیراعظم معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشترکی زیر صدارت احساس کے نام پر ڈیجیٹل وسائبر فراڈ کی روک تھام کےلئے مشاورتی اجلاس ہوا۔ وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں سکیورٹی ایجنسیوں، پی ٹی اے، ٹیلی کام کمپنیوں اور احساس ٹیکنالوجی ٹیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔پی ٹی اے چئیرمین میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ،احساس سے سیکرٹری عصمت طاہرہ اور ڈی جی میر انور بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے اختتام پر احساس کے نام پر ڈیجیٹل و سائبر فراڈ کی روک تھام کیلیئے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا۔مشترکہ ورکنگ گروپ میں سیکیورٹی ایجنسیوں، پی ٹی اے اور احساس کے افسران شریک ہوں گے۔

ورکنگ گروپ احساس کے پروگراموں کے تناظر میں ڈیجیٹل و سائبر فراڈ کا تفصیلی جائزہ لے گا۔جائزے کی روشنی میں گروپ مسئلے کے سدباب کے لئے سفارشات مرتب کرے گا۔اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا تھا کہ احساس کے نام پرعوام کو لوٹنے والے بدعنوان عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور دھوکہ باز عناصرکو کیفر کردار تک پہنچانے کےلئے احساس تمام متعلقہ اداروں کےساتھ مل کر کام کرے گا۔ احساس ورکنگ گروپ کا ہفتہ وار اجلاس ڈاکٹر ثانیہ کی سربراہی میں منعقد ہواکرے گا۔

مزیدخبریں