ملک دشمن عناصرافراتفری پیدا کر رہے ہیں : مولانا فضل الرحمن بن محمد 

Nov 12, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، متعدد دینی کتابوں کے مصنف اور جامع مسجدمحمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر وطن عزیز میں افراتفری اور عد م استحکام پیدا کر رہے ہیں۔  اسلام دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ ملک ترقی اور کامرانیوں کی منازل طے کرے۔ ہمار ے نا اہل سیاستدان ان کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں وہ ان کی چالوں کو ا پنی حماقتوں اور بے وقوفیوں کی وجہ سے سمجھ نہیں رہے اسی وجہ سے ملکی حالات اس نہج پر آپہنچے ہیں اور پوری قوم ، مایوسی ، بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہے۔ 

مزیدخبریں