انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کسی نعمت سے کم نہیں:سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ

Nov 12, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ غریب اور کم وسائل والے مریضوں کیلئے چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کسی نعمت سے کم نہیں اور حکومت پنجاب کی ترجیحات کے تحت یہاں آنے والے امراض قلب میں مبتلا غریب مریضوں کو بائی پاس، اسٹنٹس، انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی سمیت دیگر تمام ممکنہ طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں. انسٹی ٹیوٹ کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اچانک دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اے ڈی سی جی گجرات افضل حیات تارڈ،ایم ایس ڈاکٹر محمد عتیق, اے ایم ایس،پروفیسر ڈاکٹر محمد وحید اور دیگر سینئر ڈاکٹروں نے سیکرٹری ہیلتھ کو انسٹی ٹیوٹ آمد پر انہیں ادارے کی کارکردگی اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ 

مزیدخبریں