لانگ مارچ کے نام پر عمران خان فساد پھیلا رہے ہیں:عرفان الحسن بھٹی


سانگلہ ہل ( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں لانگ مارچ کے نام پر عمران خان فساد پھیلا رہے ہیں۔عمران خان کا اداروں اور سیاسی رہنمائوں کو ہدف تنقید بنانا ملک کے مفاد میں نہیں،پاک فوج کو بدنام کرنے والوں کی اس حرکت پر شرم آنی چاہیے دشمن کی کٹھ پتلی بن کر عوام کو اپنی ہی فوج سے لڑنا عقل مندی نہیں ہے، پاکستان کی فوج وہ واحد ادارہ ہے جو پاکستان کا ضامن ہے۔ پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنا دشمن کے بیانیے کو تقویت دینا ہے،پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کی ملک و ملت کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں پوری قوم ملکی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور قوم کبھی بھی فوج کے خلاف بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈہ کو برداشت نہیں کریگی۔(ن) لیگ سیاست میں عدم تشدد پر یقین نہیں رکھتی، پی ٹی آئی رہنما بے بنیاد الزام تراشی کرکے ملک میں انارکی بڑھانا اور حالات ابتر کرنا چاہتے ہیں جس سے انہیں گریز کر نا چاہیے یہ فعل ملک و قوم کے ہرگز مفاد میں نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...