کامسیٹس یونیورسٹی کا کانووکیشن ،طلباء میں ڈگریاں تقسیم 


لاہور ( سپیشل رپورٹر )کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس کے زیر اہتمام کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔کانووکیشن میں سینیٹ، سنڈیکیٹ ، اکیڈمک کونسل کے  اراکین اور ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر تبسم افضل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر دیگر ڈینز، چیئرپرسنز، فیکلٹی اور سٹاف ممبرز بھی موجود تھے۔کامسیٹس یو نیورسٹی  کے کانووکیشن 2022 میں بیچ فال 2021کے  671 اور سپرنگ بیچ2022کے 936 طلباء نے ڈگریاں حاصل کیں۔ 21 پی ایچ ڈی طلباء کو بھی ڈگری کے اعزاز سے نوازا گیا۔طلباء کامیسٹس یونیورسٹی کے ایسے سنہری دور میں گریجویٹ ہوئے ہیں جب پاکستان کی وفاقی چارٹرڈ یونیورسٹیوں میں کامسیٹس کو ٹاپ 3 یونیورسٹی کا اعزاز حاصل ہے،ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی 2023 کے مطابق کامیسٹس یونیورسٹی پاکستان میں نمبر 6 پر ہے،جبکہ عالمی یونیورسٹیوں میں 601 سے 800 نمبروں کی رینکنگ کے درمیان ہے۔کامیسٹس یونیورسٹی  انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس اور بزنس اینڈ اکنامکس کے مضامین میں عالمی یونیورسٹیوں کی رینکنگ کی فہرست میں 301 سے 400 نمبر پرہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...