شیخوپورہ برانچ میں روزانہ 200 سے زائد ڈومیسائل بنارہے ہیں:سید اظہر عباس


شیخوپورہ ( نمائندہ نوائے وقت)ڈومیسائل برانچ میں روزانہ کی بنیاد پر 200 سے زائد ڈومیسائل بنائے جا رہے ہیں ڈومیسائل بنوانے کیلئے آنے والے شہریوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جا رہی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آفس کے ایڈمن آفیسر سید اظہر عباس گیلانی انچارج ڈومیسائل برانچ نے گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکومت پنجاب کے ویڑن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد طارق بسراء کی ہدایت پر چند گھنٹوں میں شہریوں کو ڈومیسائل جاری کئے جا رہے ہیں اپنی بات کو مزید آگے جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مختلف سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے اشتہارات آ چکے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ چند روز سے ڈومیسائل بنوانے کے لیے آنے والوں کے رش میں کافی اضافہ ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...