پاکستانی چیریوں نے چین کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر لی


لاہور(کامرس رپورٹر )چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن اور پاکستان کی فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی وزارت کے درمیان فائٹو سینیٹری کی ضروریات کے پروٹوکول پر دستخط کے تبادلے کے تحت پاکستان میں پیدا ہونے والی تازہ چیریوں نے چین کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر لی۔پاکستان کی منصوبہ بندی کی ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں چیری بنیادی طور پر بلوچستان اور گلگت بلتستان کے علاقوں سے آتی ہے اور اس کی پیداوار تقریباً 6,000 ٹن ہے جو دنیا کی اوسط کا تقریبا 2/3 ہے۔ وزارت کا تخمینہ ہے کہ10فیصد چیری اس وقت برآمد کے لیے دستیاب ہیں جن کی مالیت تقریباً 1.77 ملین ڈالر ہے جس میں مزید برآمد کے لیے وسیع جگہ موجود ہے۔ 


چینی مارکیٹ میں درآمدی چیری کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ چین سالانہ 200,000 ٹن سے زیادہ چیری درآمد کرتا ہے جس سے یہ دنیا میں چیری کا سب سے بڑا صارف بنتا ہے۔پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ایگریکلچرل کمشنر ڈاکٹر گو وین لیانگ کے مطابق چین اور پاکستان چیری کے پودے لگانے کے علاقے کو بڑھانے، یونٹ کی پیداوار اور پھلوں کے معیار کو بہتر بنانے اور کولڈ ٹریٹمنٹ کی سہولیات کی تعمیر میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے چینی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے تعاون کر سکتے ہیں جو نہ صرف چینی مارکیٹ کی مانگ کو پورا کرے گی بلکہ پاکستان میں زرمبادلہ کی کمائی بھی لائیں۔

ای پیپر دی نیشن