حافظ آباد+ ملکوال+ فیصل آباد (نمائندہ نوائے وقت + نمائندگان خصوصی+ نامہ نگاران) حافظ آباد کے علاقہ کالیکی میں دس سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔ مقتول یاسین کو سر میں اینٹیں مار مار کر قتل کیا گیا۔ ملزم نے بچے کی لاش خالی مکان کی چھت پر چھپا دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ کالیکی میں محنت کش کا دس سالہ بچہ یاسین گذشتہ روز گھر سے باہر گیا لیکن و اپس نہ آیا، گھر والے بچے کی تلا ش کرتے رہے لیکن وہ کہیں نہ ملا۔ پولیس نے اہلخانہ کے شک پر یاسر نامی نوجوان کو حراست میں لیا تو اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتا کہ اس نے یاسین کو زیادتی کے بعد سر میں اینٹیں مار کر قتل کر دیا ہے اور اسکی نعش خالی مکان کی چھت پرچھپا دی ہے۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر خالی مکان کی چھت سے مقتول یاسین کی نعش برآمد کر کے ضروری کارروائی اور پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے ملزم یاسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں ملکوال سے نامہ نگار کے مطابق دکاندار 14 سالہ لڑکے سے دو ماہ زیادتی کرتا رہا ویڈیو بھی بنا لی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شوکت علی بٹ نے محلہ صابری میں کریانہ کی دکان بنا رکھی ہے اسی محلے کا 14 سالہ لڑکا عبداللہ نعیم دو ماہ قبل اس سے سودا سلف لینے گیا تو دکاندار نے اسے دکان کے پچھلے حصے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دکاندار دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے ویڈیو بھی بناتا رہا جس سے وہ لڑکے سے بعد میں بھی اسے بلیک میل کرتے ہوئے کئی مرتبہ زیادتی کی۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق اوباش افراد شادی شدہ خاتون کو اغواء کے بعد ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔ خاتون ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی۔ تھانہ مرید والا کے علاقہ 488 گ ب سے اڑھائی ماہ قبل ندیم وغیرہ تین افراد بشیر احمد کی شادی شدہ بیٹی (ک) کو اسلحہ کے زور پر گھر سے اغواء کر کے لے گئے اور اسے نامعلوم مقام پر رکھ کر اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، متاثرہ خاتون ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر واپس گھر پہنچ گئی اور اہل خانہ کو ملزمان کے بارے میں آگاہ کیا، مرید والا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔کھڈیاں خاص میں اوباش راشد نے شادی شدہ خاتون (ر) کو گھر میں اکیلی پاکر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔