اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے میانوالی سے تعلق رکھنے والے بانی رہنماء میجر (ر) خرم حمید خان روکھڑی کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی اس سلسلے میں پی ٹی آئی میانوالی کے ضلعی صدر سلیم گل خان نے ان کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ میجر (ر) خرم حمید خان روکھڑی آج کے بعد پارٹی رہنماء نہیں رہے انہوں نے میڈیا میں پارٹی پالیسی کے خلاف اظہار خیال کیا آئندہ انہیں بطور رہنماء تحریک انصاف پارٹی کی کسی تقریب اور اجلاس میں بھی مدعو نہیں کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے بانی رہنما میجر (ر) خرم حمید روکھڑی کی پارٹی رکنیت ختم
Nov 12, 2022