ضلع  چکوال میں سیاسی سرگرمیوں کا ملا جلا رجحان، عوام پر جوش 


  بوچھال کلاںـ( نامہ نگار) ضلع  چکوال میں سیاسی سرگرمیوں کا ملا جلا رجحان ہے، پیپلز پارٹی ضلع چکوال نے اپنے دفتر کا آغاز گزشتہ روز کیا اور حیرت انگیز طور پر ایک طویل عرصے کے بعد پیپلز پارٹی کا ایک بڑا اجتماع تھا جس میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے جیالوںنے شرکت کی۔ راجہ رضوان ڈنڈوت کو چند ماہ قبل ہی ضلع کا سربراہ مقرر کیاگیا ہے اور بے شک انہوںنے طوفانی دوروں کے بعد پیپلز پارٹی میں جان ڈالنا شروع کردی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال میں ابتداء سے ہی دو دھڑوں میں تقسیم ہے مگر اس کے باوجود اعلیٰ حکامت کی ہدایت پر بادل نخواستہ مقامی قائدین ایک پلیٹ فارم پر نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ بہرحال احتجاج کے حوالے سے ضلع چکوال میںپی ٹی آئی ابھی تک کوئی موثر سرگرمی سامنے نہیں لاسکی ہے،بھون چوک پر احتجاجی مظاہروں میں ایک دو  ٹائر اور ہلکی پھلکی نعرہ بازی کے بعد پرامن منتشر ہونا یہ ریکارڈ پر ہے ۔  

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...