چکری(نامہ نگار)سابق وائس چیرمین ضلع کونسل راولپنڈی ملک دبیر حسین نے کہاہے کہ بے بنیاد الزام تراشی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا وطیرہ رہی ہے یہ بے بنیاد الزام تراشی کرکے انارکی بڑھا نا اور حالات ابتر کرنا چاہتے ہیں جس سے انہیں گریز کرنا ہوگا کیونکہ یہ فعل ملک وقوم کے بہتر مفاد میں نہیں بندگلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اب اداروں اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کررہے ہیں پاکستان تحریک انصاف دراصل جمہوری نظام اور پارلیمنٹ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر محب وطن سیاسی جماعتیں ایسانہیں ہونے دیں گی عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ان کے یہ مذموم مقاصد کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوں گیپہلے کی طرح اس باربھی ان کا لانگ مارچ فلاپ ہوگا نوائے وقت کے نمائندے سے گفتگو کر تے وہئے ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو مقدم جانتے ہیں جس کا عملی مظاہرہ مسلم لیگ نواز کی قیادت کی جانب سے دیکھنے میں آرہا ہے میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کی گئیں مگر پارٹی قائد نے ہمیشہ جمہوری اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سیاسی جدوجہد کی۔