متناسب کھاد کے استعمال سے گندم کی پیداوامیں اضافہ ہو گا، کاظم شاہ  


  کہوٹہ( نامہ نگار)کاشتکار حضرات سفارش کردہ بیج کیساتھ,بروقت کاشت اور متناسب کھاد کے استعمال سے گندم کی پیداوامیں اضافہ کریں کاظم حسین شاہ یونین کونسل لہری  میں محکمہ زراعت توسیع کہوٹہ کی طرف سے ایک عظیم الشان یوم کاشتکاران کا انعقاد کیاگیااس موقع پر کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے سیدکاظم حسین شاہ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر محکمہ زراعت توسیع نے کہا کہ زیا دہ گندم آگاو مہم کا مقصد حالیہ سیلاب اور بارشوں کے تناظر میں گندم کے کاشتہ رقبہ میں کمی کی وجہ سے پیداوار میں متوقع کمی کو زیر کاشت رقبہ کی فی ایکڑ پیداوار بڑھا کر پورا کرنا ہے۔کاشتکار حضرات ترقی دادہ اقسام کے سفارش کردہ بیج کی بروقت کاشت اور متناسپ کھادو ں کے استعمال سے گندم کی پیداوار بڑھا کر نہ صرف اپنی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ کثیر زر مبادلہ بچا سکتے ہیں اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل راجہ ممتاز احمد اور وائس چئیرمین افتخار احمد صاحب کے ہمراہ کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی آخر میں کاشتکاروں کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے اور گورنمنٹ کی طرف سے کھاد،بیج اور کیڑے مار ادویات پر دی گئی سبسڈی کے بارے زمینداران کو آگاہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن