ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ملک میںسودی نظام کے خاتمہ کیلئے اپیل واپس لینے کے فیصلہ کے بار ے میںوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکااعلان ملک کی معاشی تقدیربدلنے میںبڑا،اہم اورمددگارثا بت ہوگا،موجودہ حکومت ملک کوسودی نظام سے پا ک کرنے کیلئے شریعت کے احکامات کوعملی شکل دے کرنہ صرف دنیاوآخرت میںسرخروئی حاصل کرسکتی ہے،بلکہ ملک وقوم کوبھی مستحکم معاشی راہ پرگامزن کرنے کیلئے خیروبر کت پرمبنی بہت بڑا،اقدام ہوگا،ہم وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے یہ توقع رکھتے ہیںکہ وزیر ا عظم پاکستان میاںشہبازشریف فوری عمل درآ مد کیلئے احکامات جاری کرینگے،ان خیالات کااظہا ر ن لیگ تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے سرکردہ رہنماء اورکو نسلرواہ کنٹونمنٹ بورڈراجہ عامرسعیدنے اپنے ا یک اخباری بیان میںکیا،انہو ںنے کہاکہ سودی نظا م سے ہمارے معاشی نظام کی جڑیںکھوکھلی ہوچکی ہیں،اورقرضوںپرسود ،درسود،کے اضافی حسابات نے پوری قوم کوجکڑرکھاہے،اوراس کاایک ہی علاج کہ ملک کوسودی نظام معیشت سے مکمل طورپرچھٹکارا،دلایاجائے۔