ملک رفاقت اعوان تیزی  سے روبہ صحت ہو رہے ہیں


 فتح جنگ (نامہ نگار ) صدر انجمن بہبود مریضاں فتح جنگ ومعروف صحافی ملک رفاقت اعوان تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں ملک رفاقت اعوان طبیعت ناساز ہونے کے بعد راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال میں کئی روز زیر علاج رہے جہاں ماہر ڈاکٹروں نے انکا آپریشن کیا اور طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا جہاں تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے انکی عیادت کی ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے دوران ضلع اٹک کی ممتاز سیاسی شخصیت سابق پارلیمانی سیکرٹری آصف علی ملک ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین ایم سی ملک عابد دائود،معروف ٹی وی رپورٹر سردارصداقت علی خان آف تاجہ بارہ،انجمن تاجران کے مرکزی سرپرست اعلی حاجی ملک محمد تاج،میڈم آسینہ ناز،سیکرٹری نازک علی اور ویگر احباب نے انکی عیادت کرتے ہوئے مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

ای پیپر دی نیشن