ڈھرنال(نمائندہ نوائے وقت )پاکستان پیپلز پار ٹی ضلع اٹک کے صدر سرداراشعر حیات خان نے کہا ہے عمران خان کا پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے غیو ر اور باشعور عوام انکی اصلیت جان چکی ہے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ملکی سالمیت کے لئے خطرہ بن چکے ہیں وہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے غیر آئینی و غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں،،نوائے وقت ،،سے اپنی بات چیت میںانہوں نے کہاکہ جاگیرداروں وڈیروں اور سرمایہ داروں کے ڈیروں اور ڈرائنگ روم سے سیاست کو نکال کر غریب کی جھونپڑی تک لانے کا تمام تر کریڈٹ پیپلزپارٹی کو جاتا ہے بھٹو نے اس ملک کے غریب اور پسے ہوئے طبقات کو زبان اور پہچان دے کر ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کو حوصلہ اور جینے کی امنگ دی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک سوچ اور ایک نظریہ کا نام ہے جسے کبھی بھی ختم نہیں کیا جا سکتا ہماری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور پیپلزپارٹی جمہوری روایات کی پاسدار ہے سیاسی دھڑے ضلع اٹک میں جوق در جوق پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔
عمران خان کا پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے،سرداراشعر حیات
Nov 12, 2022