چکوال،قتل،اقدام قتل کے ملزمان کو عمر قید 5 لاکھ جرمانے کی سزا   


 چکوال (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افتخار النبی کا بڑا فیصلہ،قتل،اقدام قتل کے ملزمان کو عمر قید 5 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا،خاتون درخواست گزار امتیاز بیگم دختر صاحب خان ساکن بوچھال کلاں نے تھانہ کلرکہار پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی شاہد محمود جوکہ راولپنڈی میں ملازمت کرتا ہیے جسکی شادی شازمین امیر دختر سلیم اختر سے 5 ماہ قبل ہوئی دونوں میاں ںیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا وقوعہ کے روز میرا بھائی گھر چھٹی آیا ہوا تھا دونوں میاں بیوی کے درمیان چپکلش ہوئی تو میری بھابھی ناراض ہو کر میکے چلی گئی شام کو ہم سب لوگ گھر پہ موجود تھے کہ مسمیان شاہزیب سلیم ولد سلیم اختر،ذوالفقار جیلانی ولد غلام جیلانی مسلح 30 بور پسٹل،سلیم اختر ولد محمد امیر مسلح کلہاڑی۔ہمایوں نصیر ولد محمد نصیر مسلح ڈنڈا،بیگم زرین زوجہ محمد سلیم اختر مسلح ڈنڈا اور میری بھابی شازمین امیر مسلح ڈنڈا زبردستی ہمارے گھر میں گھس آے آتے ہی سلیم اختر نے للکارا کہ آج ان میں سے کوئی بھی نہ بچ پائے شاہزیب سلیم نے یکے بعد دیگر متعدد سیدھے فائر بانیت قتل برادرم شاہد محمود پر کیے جس سے وہ گر کر شدید زخمی ہو گیا،ذوالفقار جیلانی نے شہناز بی بی پر سیدھے فائر کیے جس سے وہ بھی شدید زخمی ہو کر گر گئی جو کہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، مقدمہ کا مرکزی ملزم شاہزیب سلیم اشتہاری ہو گیا جبکہ بقیہ ملزمان کو عدم شواہد کی بناء پر عدالت نے بری کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...