مری (نامہ نگار خصوصی ) ملکول فیڈر پر بجلی کی بلا جواز بندش پر عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔ ایسے میں علاقہ کے لوگوں نے احتجاج کی دھمکی دیدی ہے ۔اس سلسلے میں خطیب جامع مسجد کالا باغ گلیات مولانا محمد یوسف نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ مکول فیڈر پر روزانہ صبح آٹھ بجے سے شام 8 بجے تک بلا جواز لوڈ شیڈنگ کر کے واپڈا نتھیاگلی نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی بلا جواز بجلی بندش سے نماز پڑ ہنے والوں کو بھی سخت پر یشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے معتدد دفعہ گرڈ سٹیشن کے عملہ کو بھی باور کروا یا گیا کے بجلی بندش بلخصو ص نماز کے اوقات میں بجلی بندش پر نظر ثانی کی جا ے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوی ۔جمعرات کے دن تو واپڈا نے حد ہی کر دی اور صبح 8 بجے سے رات 8 بجے بجلی بند رہی ۔علاقہ کے ہزاروں لوگوں کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔علاقی کے عوام نے ملکول فیڈر ا یکسیئن واپڈا اور ایس ڈی اؤ واپڈا نتھیا گلی سے پر زور اپیل کر تے ہوے فوری طور پر بلا جواز بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے جبکہ بصورت دیگر واپڈا کے خلاف گلیات میں زبر د ست احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔
ملکول فیڈر پر بجلی کی بلا جواز بندش ،عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا
Nov 12, 2022