سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو لوٹنے پر تلی ہوئی ہے :سماشف حیدری 

Nov 12, 2022


کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاﺅن کے سما جی رہنماءکاشف حیدری نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کو اگر مسائل کا گڑھ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا ، مر سم گر ما میںپانی کی قلت، بجلی کی لوڈ شیڈنگ جبکہ سر دیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر کمی کی وجہ سے عوام کی زندگیاں عذاب بنائی جا تی ہیں جو کہ سر اسر ظلم کے مترادف ہے ، سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو لوٹنے پر تلی ہوئی ہے ، وزیر اعلیٰ بلو چستان ، چیف سیکر ٹری بلو چستان، سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گیس بندش ، پریشر میں کمی اور سلو میٹر چارجز کے مسئلہ کو جلد از جلد حل کیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو علامہ سید رضا اخلا قی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کے نواحی علا قوں میں عوام کو 24گھنٹوں میں سے 6سے 8گھنٹے بمشکل گیس فراہم کی جا تی ہے اور سر دی کی وجہ سے بچوں ، عمر رسید اور بیمار افراد کو شدید مشکلات کا سامانا کر نا پڑ تاہے ۔

 انہوں نے کہاکہ بلو چستان ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ماہانہ بلوں میں سلو میٹر چارجز کے نام پر عوام سے پیسے بٹور نے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عوام سے ماہانہ بلوں میں سلو میٹر چارجز نہ لینے کا حکم دیا تھا لیکن بلو چستان ہائی کورٹ کے حکم کے باجود سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ماہانہ بلوں میں سلومیٹر چارجز بھیجنے کا سلسلہ بدستور جا ری ہے جوکہ عوام کے ساتھ سر اسر نا انصافی ہے ۔ انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے سوال کیا ہے کہ کیا آپ عوام کو اتنی گیس فراہم کر رہے ہیں جس میٹر تیز چلیں ؟ اور ماہانہ بلوں پر سلو میٹرچار جزنہ لگے جب گیس ہی نہ ہو تو میٹر تیز کیسے چل سکتا ہے ؟ ۔انہوں نے کہاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کوئٹہ کی عوام کو لوٹا جا رہا ہے ہم وزیر اعلیٰ بلو چستان ، چیف سیکر ٹری بلو چستان، سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گیس بندش ، پریشر میں کمی اور سلو میٹر چارجز کے مسئلہ کو جلد از جلد حل کیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔ 

مزیدخبریں