خضدار ( نامہ نگار ) جمعیت علماءاسلام جمہوری جدو جہد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔ عوام کی مرضی کو حکومت سازی شامل کرنا جمہوریت کی روح ہوتی ہے اور ہماری جماعت اسی پر یقین رکھتی ہے۔ ہماری جماعت اسی مقصد کیلئے سرگرم عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءاسلام کے رہنما سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ میر ظفر اللہ خان زہری کی چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے ملاقات کے دوران اہم ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال خصوصاً اپنے حلقہ انتخاب کے حوالے سے ریٹرننگ افسران اور ضلعی انتظامیہ کے متلق اپنے تحفظات سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو آگاہ کیا۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان نے نوابزادہ میر ظفر اللہ خان زہری کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آپکا حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کے کسی بھی کونے میں انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی جانب داری کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا اگر کسی بھی آفسر کے خلاف اس طرح کی کوئی شکایت موصول ہوئی تو اسکے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جمعیت علماءاسلام جمہوری جدو جہد پر یقین رکھتی ہے:سابق صوبائی وزیر داخلہ
Nov 12, 2022