ہیومنیٹیرین ریلیف فانڈیشن ترکی کے عہدیداران کا آغوش کالج مری کا دورہ 

Nov 12, 2022


 مری ( خصوصی نامہ نگار ) ہیومنیٹیرین ریلیف فا و¿نڈیشن آئی ایچ ایچ ترکی کے عہدیداران نے صدر الخدمت فانڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد کے ہمراہ آغوش کالج مری کا دورہ کیا۔پرنسپل آغوش کالج مری اعظم خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ پرنسپل اے سی ایم نے کیمپس کے مختلف حصوں، اکیڈمک بلاک اور ہاسٹل بلاک کا تفصیلی دورہ کرایا اور آغوش کالج مری کے مقاصد اور ماسٹر پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں انہوں نے طلبا کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔آئی ایچ ایچ کے وفد نے مستحق یتیم بچوں کو بہترین تعلیمی اور بورڈنگ ماحول فراہم کرنے کے لیے الخدمت فانڈیشن پاکستان اور آغوش کالج مری فیکلٹی اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔رضوان احمد نے اس موقع پر کہا کہ آغوش کالج مری بین الاقوامی سطح کی تعلیمی کا اقامتی ادارہ ہے۔ جہاں یتیم بچوں کو رہائش، تعلیم و تربیت، خوراک اور دیگر سہولیات مفت میسر ہیں۔ 

مزیدخبریں