ملک میں منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، سردار ناصر بنگو 

Nov 12, 2022


ڈھرنال(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پار ٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر و سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سردار ناصر خان بنگونے کہاکہ ملک میں منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں باشعور عوام کو ایسے عناصر کوئی سروکار نہیں وہ ملکی ترقی چاہتے ہیں جہاں صحت ،تعلیم اور زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات میسر ہوں ذاتی مفادات کی خاطر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہونگے انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے شبانہ روز کاوشیں کر رہی ہے اور اسکے ثمرات عوام تک پہنچ بھی رہے ہیں لیکن بعض عناصر کو ملکی خوشحالی برداشت نہیں ہو رہی ،،نوائے وقت ،،سے اپنی خصوصی گفتگو میں سردار ناصر خان بنگو نے کہاکہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ دنیا بھر میں ملکی وقار کو بلند کیا اور ثابت کیا کہ وہ شہیدذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے حقیقی وارث ہیں بلاول بھٹو زرداری جیسی نوجوان و باصلاحیت قیادت ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے پیپلزپارٹی مظلوم عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے جو روز اول سے ہی پسے ہوئے طبقات کی ترجمانی کر رہی ہے تاریخ شاہد ہے کہ وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کا سہرا پیپلزپارٹی کے سر ہے موجودہ حالات میں پیپلزپار ٹی قوم کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کر رہی ہے اور پار لیما ن کے اندراور باہر ملک میں پائیدار و حقیقی جمہوریت کے قیام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو نے مزدوروں کے حقوق کی بحالی اور محنت کش طبقے کے لیے فائدہ مند پروگرام میں توسیع کی اور پیپلزپارٹی نے اپنے ہر دور میں غریب مزدور ہاریوں کے حقوق پورے کئے اور انکومعاشرے میں عزت دی انہوں نے کہا کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ دنیا بھر میں ملکی وقار کو بلند کیا اور ثابت کیا کہ وہ شہیدذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے حقیقی وارث ہیں ۔

مزیدخبریں