برسلز میں پولیس پر حملہ، چاقو  کے وار سے ایک اہلکار ہلاک


برسلز(این این آئی) بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں چاقو کے وار سے پولیس اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ برسلز میں نارتھ ریلوے سٹیشن  کے علاقے میں سکیورٹی پر مامور گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کیا جس کے بعد دیگر پولیس اہلکاروں نے حملہ آور پر فائرنگ کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چاقو کے حملے سے دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد  کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک پولیس اہلکار دم توڑ گیا جب کہ پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے والا حملہ آور بھی اسپتال میں چل بسا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کو ٹانگ اور پیٹ میں گولیاں لگیں جب کہ حملے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
برسلز چاقوحملہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...