برطانوی لڑکے نے 24 گھنٹے میں 6  ہزار 931 ریوبک کیوب پزل حل کرکے گینز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا


 لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں 20 سالہ لڑکے جارج شولی نے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ ریوبک کیوب پزل حل کرنے کا گینز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔ جارج نے یہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے لندن میں اپنے ہوٹل کے کمرے سے براہ راست سٹریمنگ کی۔
 انہوں نے 9 نومبر کی صبح 8 بجے سے 10 نومبر کی صبح 8 بجے تک یہ ریکارڈ بنایا۔ جارج نے اس دوران 6 ہزار 931 ریوبک کیوب پزل حل کئے اور 2013ء میں کینیڈا کے ایرک لائم ہیگ کا بنایا گیا ریکارڈ توڑ دیا۔ ہیگ نے 5 ہزار 800 کیوب حل کئے تھے۔
 برطانیہ گینز ریکارڈ 

ای پیپر دی نیشن