فلوریڈا میں سمندری طوفان ’’نکول‘‘ سے  تباہی‘ 2 ہلاک‘ لاکھوں گھر بجلی سے محروم

Nov 12, 2022


نیویارک (نیٹ نیوز)  امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان نکول نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان کے ٹکرانے کے بعد 6 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہو گئے جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی بحالی کا کام کرتے ہوئے 50 فیصد بجلی بحال کر دی گئی‘ تاہم تاحال 50 فیصد آبادی تاریکی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ دوسری جانب فلوریڈا کے علاقے اورنج کنٹری میں بجلی کے تارگرنے سے کرنٹ لگنے کے باعث 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکہ/ طوفان

مزیدخبریں