پی ٹی آئی رکن آسیہ عظیم کی لانگ مارچ پر تنقید

Nov 12, 2022


قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذر ہو گیا۔ اجلاس صرف ایک گھنٹہ ہی جاری رہ سکا۔ اجلاس 42 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ حکومتی ارکان کی تعداد ایوان میں نہ ہونے کے برابر تھی۔ کورم نہ ہونے پر اجلاس کی کارروائی پیر تک برخاست کرنا پڑی۔ نکتہ اعتراض پر پی ٹی آئی کی رکن آسیہ عظیم نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تنقید کی اور پنجاب پولیس کے پی ٹی آئی سے غیر قانونی تعاون پر وفاق سے پنجاب پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔ وقفہ سوالات کے علاوہ کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ سوالات کی اکثریت کے جواب بھی نہیں آئے۔ اس حوالے سے وزارت توانائی سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی نے شکایت بھی کی ہے۔
پارلیمنٹ ڈائری

مزیدخبریں