لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف برطانوی عدالت میں جواب دینے میں ناکام رہے۔ یہ کرپٹ ٹولہ پاکستان میں تو این آر او لے سکتا ہے مگر باہر کی عدالتوں سے نہیں۔ بہت جلد سب چور، لٹیرے، بھگوڑے اور نکمے اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن گئے جب "خلیل خان فاختائیں اڑایا کرتے تھے" ، اب عوام ان کو دن میں تارے دکھائیں گے۔
فیاض چوہان