وفاق، پنجاب میں تقرر، تبادلے، نور اعوان جنرل منیجر آپریشنز ٹورزم تعینات 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے چار افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نور محمد اعوان جنرل منیجر آپریشنز ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب، جہانگیر احمد جنرل منیجر پنجاب منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن، امجد علی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نارووال اور محمد حنیف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ننکانہ صاحب تعینات کر دیئے گئے۔جبکہ وفاقی بیورو کریسی کے متعدد افسروں کے بھی تقرر و تبادلے کر دیئے گئے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی نیشنل ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ خواجہ عدنان ظاہر کی کنٹریکٹ پر تقرری میں تین ماہ، سیکرٹری مواصلات خرم آغا کے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اضافی چارج میں بھی تین ماہ کی توسیع کر دی گئی سی ای او پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن عامر محی الدین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا محمد شاہد حسین ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے سی ای او پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن مقرر کر دیا گیا ہے …… مریم محسن اور سندھ حکومت میں تعینات نورین شبیر جوائنٹ سیکرٹری خزانہ تعینات کر دی گئیں۔
 تقرر و تبادلے 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...