قصور: نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے 3 بچوں کی ماں پر تیزاب پھینک دیا‘ آنکھ‘ کان جھلس گئے

Nov 12, 2022


قصور (نمائندہ نوائے وقت) پتوکی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزم نے تین بچوں کی ماں  پر تیزاب پھینک دیا۔ فیکٹری ملازم فیضان کی بیوی اپنے بچوں کو لینے کے لیے گلشن سبحان سکول کی طرف جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزم نے تیزاب پھینک دیا، جس سے آسیہ کی ایک آنکھ اور کان جھلس گیا۔ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تیزاب

مزیدخبریں