راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس،لانگ مارچ کی سکیورٹی کا جائزہ 


لاہور ( نیوز رپورٹر) پنجاب کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان (ایس سی سی ایل او) کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں چیئرمین و صوبائی وزیر پارلیمانی امور، کوآپریٹوز و تحفظ ماحول محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت ہوا جس میں تحریک انصاف کے جاری لانگ مارچ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ کمشنرز اور آر پی اوز نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل، قائم مقام آئی جی، اے سی ایس ہوم اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے کنٹینر پر بلٹ پروف روسٹرم کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ اگلے مرحلے میں جہلم اور منڈی بہاو¿الدین میں بھی لانگ مارچ کیلئے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن