لاہور (سپیشل رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے20ویں کانووکیشن کا آغاز،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے گورنر پنجاب کے ہمراہ طلباء وطالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے۔ کانوکیشن کے پہلے روز 22پی ایچ ڈی،209ایم ایس/ایم فِل،191ایم اے/ایم ایس سی اور261 بی ایس (آنرز) کے طلباء کو ڈگری اور میڈلز سے نوازا ۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالج کے طلباءنے ادب، سائنس اور سیاست سمیت مختلف شعبوں میں اپنا نام پیدا کیا ۔وفاقی حکومت کا سود کے نظام کے خاتمے کے لیے اقدام قابل تحسین ہے کامیابی کا راز اسی میں ہے کہ ریسرچ اور مطالعہ کریں اور خود احتسابی کریں ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ 75 سال بعد بھی ہم بحیثیت ملک سمت کی تلاش میں ہیں۔