مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور  ہمیشہ عوامی خدمت رہا : رانا تنویر 

Nov 12, 2022


فیروزوالہ( نامہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت رہا ہے ،پچھلے دس سالوں جب بھی ملک میں ترقی کے سفر اور عوامی خدمت کے دور کا آغاز ہوا تو عمرانی فتنے نے رکاوٹیں ڈال کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا ۔لاہور روڈ کی آبادی منصور آباد میں گیس فراہمی کے منصوبے کی اپ گریڈیشن کے کام کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ منصور آباد کو گیس کے انتہائی کم پریشر کا سامنا تھا جو عوام سے کیا گیا وعدہ ایک ماہ سے بھی کم عرصہ میں پورا کردیا ہے اس منصوبے پر گیارہ ملین روپے لاگت آئے گی۔

 اور یہ ایک ماہ میں مکمل ہوگا، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اسی برس واپس آرہے ہیں جب محمد نواز شریف ملک میں آئینگے تو نہ عمرانی فتنہ نظر آئیگا اور نہ ہی اس کے حواری جھوٹ فراڈ اور افراتفری کی سیاست کو جاری رکھ سکیں گے۔

،یوم اقبال احتساب کا دن ہے موجود سماجی معاشرتی بحران سے باہر نکلنے کا راستہ فلسفہ اقبال میں ہے ہمارے ہاں طلبہ کی صلاحیتوں کو جانچنے کا نظام ٹھیک نہیں ہے ۔

مزیدخبریں