صوبائی وزیر قانون کے میڈیا کوآرڈی نیٹر  احسان نعیم بل کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا 

Nov 12, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے صوبائی وزیر قانون کے میڈیا کوآرڈی نیٹر احسان نعیم بل سے گن پوائنٹ پر 75ہزار روپے نقدی ،موبائل فون چھیننے کے علاوہ اس کو پسٹل کے بٹ مار اس کو زخمی کردیا اور موقع سے فرارہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ صوبائی وزیر قانون چودھری خرم شہزاد ورک نے ڈکیتی کی اس واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ رینج اور ڈی پی او شیخوپورہ کو فوری طور پر کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں