شیخوپورہ :ضلع کونسل کے ٹینڈر اوپن نیلامی کے بجائے من پسند ٹھیکیداروں میں تقسیم


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)ضلع کونسل شیخوپورہ میں 51کروڑ روپے مالیت کے 60ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر اوپن نیلامی کے بجائے من پسند ٹھیکیداروں میں تقسیم کر دیئے گئے جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے پروفیشنل ٹھیکیداروں نے اس لاقانونیت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی از سر نو نیلامی کا مطالبہ کیا ہے بتایا جاتا ہے کہ ضلع کونسل شیخوپورہ میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایک ایم این اے اور چار ارکان صوبائی اسمبلی کو مجموعی طور پر 51کروڑ روپے کے فنڈ جاری کیے جس میں گلیوں کی پختگی ،سڑکوں کی تعمیر مرمت کے 60کے قریب منصوبہ جات شامل ہے ضلع کونسل کے چیف آفیسر ان ترقیاتی کاموں کے اجرا پر 100سے زائد ٹھیکیداروں سے درخواستیں وصول کی مگر انہیں ٹینڈر فارم نہیں فراہم کیے گئے اور بند کمروں میں ان ترقیاتی کاموں کو سیاسی اثر و رسوخ اور مبینہ طور پر مک مکا کرکے لاکھوں روپے پول کے عوض چہتے ٹھیکیداروں کو ترقیاتی کام آلات کر دیئے گئے جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ٹھیکیداروں نے اس صورت حال سے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو بھی آگاہ کیا مگر انہوںنے بھی اس پر کوئی نوٹس نہ لیا جبکہ ان ترقیاتی کاموں کی مد میں محکمہ کے افسران اور ٹھیکیداروں نے مجموعی طور پر 13فیصد پول وصول کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن