لاہور(نمائندہ خصوصی) اچھرہ کے علاقہ شمع چوک کے قریب سے35سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہو ئی ہے ۔ نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا ۔شناخت عمےرلطیف کے نام سے ہوئی اور دوہٹہ کالونی اچھرہ کا رہائشی تھا ۔پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی‘ رضاکاروں نے نعش اس کے آبائی گھر منتقل کر دی۔ صوبائی دارلحکومت میں فیروز پور روڈ پر واقع پارک سے نومولود بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔
ایدھی ترجمان کے مطابق نامعلوم شخص نومولود بچے کی نعش پھینک کر فرار ہوا ۔ نعش مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ۔