زاہد اختر کی زیرصدارت سکروٹنی  کمیٹی آکشن آف لینڈ کا اجلاس 


لاہور (سپیشل رپورٹر)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان کی زیرصدارت سکروٹنی کمیٹی آکشن آف لینڈ کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبر ٹیکسز نوید حیدر شیرازی، سیکرٹری کالونیز ملک عبدالوحید، سیکرٹری ایس اینڈ آر ،ڈی جی پی ایل آر اے اکرام الحق، ڈپٹی سیکرٹری کالونیز محمد نثار ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں عدالتوں اور دیگر محکموں کے نئے دفاتر کی بلڈنگز کے لیے اسٹیٹ لینڈ دینے کے معاملات زیر بحث رہے۔سنیئر ممبر بورڈ کی زیر صدارت اجلاس میں ہربنس پورہ میں عدالتوں کی نئی بلڈنگز کے قیام کے لیے 40 کنال اور انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے نئے دفاتر کی بلڈنگز کے لیے ہربنس پورہ میں 10 کنال اسٹیٹ لینڈ دینے پر غور کیا گیا۔


اس موقع پر سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ مختلف محکمہ جات کو اسٹیٹ لینڈ دینے کے حوالے سے پیپر ورک جلدی مکمل کیا جائے اور لیز پر دی جانے والی اسٹیٹ لینڈ کو موجودہ ریٹس کے مطابق آکشن میں دیا جائے۔انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں بھی عدالتوں کی نئی بلڈنگز کی تعمیر کے لیے جگہ تلاش کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایکوائر کی جانے والی زمین کے مالکان کو یکمشت ادائیگیوں کو بروقت یقینی بنایا جائے اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...