ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءکا پینٹنگ  کلاسز کا دورہ ،اساتذہ سے ملے

Nov 12, 2022


لاہور ( کلچرل رپورٹر )ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقارعلی زلفی نے پینٹنگ کلاسز کا دورہ کیا۔اساتذہ سے ملے،نواجوں کا کام دیکھا،خطاطی کی تین ماہ کی جاری ورکشاپ بھی گئے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراءذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس فنون لطیفہ کے عملی تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت فراہم کررہا ہے،ہمارے نوجوان آرٹسٹوں کا کام متاثر کن ہے،باصلاحیت ہیں،موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔


ذوالفقار علی زلفی نے کہاکہ الحمراءاکیڈمی میں تجربہ کار اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں،انکی محنت کو سراہتے ہیں،الحمراءکا محفوظ اور ادب پرور ماحول نوجوان نسل کو آرٹ کی طرف راغب کررہا ہے۔ ذوالفقار علی زلفی نے نوجوان آرٹسٹوں کو کامیابی کے گر بتائے،جذبہ،لگن اور مسلسل جدوجہد ہی کامیابی کا قرینا قرار دیا۔ترجمان الحمراءکے مطابق الحمراءنے خطاطی کی تین ماہ کی ورکشاپ کا آغاز کیا جو کہ بہت کامیاب جا رہی ہے،نامور خطاط عرفان احمد خطاطی کے ورکشاپ میں نوجوانوں کو خطاطی سکھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں