کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ میلبورن فائنل میں پاکستان کی بہترین فاسٹ باﺅلنگ اور انگلینڈ کی بیٹنگ کا مقابلہ ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کا خواب دیکھ رہے تھے۔مگر انگلینڈ ٹورنامنٹ سے پہلے فیورٹ تھی اور اب وہ فائنل میں ہے۔ ہمارے پاس 4 بہترین فاسٹ باﺅلرز اور کل ملا کر 7 باﺅلنگ آپشن ہیں۔ شاداب خان کے رن آﺅٹ نے سیمی فائنل ٹرن کر دیا تھا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی کتاب میں بابر اعظم دباﺅ کا شکار تھے لیکن اس نے سیمی فائنل میں وہ کیا جو وہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ بابر اعظم اور رضوان کی کیمسٹری زبردست ہے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم ایک جذباتی مہم ہے، ٹیم پر تنقید ہوئی جو برداشت کی۔