کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑ دی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل کے نئے سیزن میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔بابر اعظم اب پی ایس ایل کے نئے سیزن میں کراچی کنگز کے بجائے پشاور زلمی کی طرف سے میدان میں اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھانے کیلئے اتریں گے۔ذرائع کے مطابق پشاور زلمی نے ٹریڈ کے ذریعے بابر اعظم کی جگہ شعیب ملک کو کراچی کنگز کو دےدیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اس حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں۔بابر اعظم کے کراچی کنگز کی انتظامیہ سے بھی اختلافات تھے ۔ بابر اعظم اگر ٹیم نہ چھوڑتے تو محمد عامر اور عماد وسیم کے فرنچائز چھوڑنے کے امکانات تھے ۔
بابر اعظم کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی میں چلے گئے
Nov 12, 2022