لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ کو آرام دےدیا گیا۔بھارتی ٹیم کے تمام کوچنگ سٹاف کو بھی آرام دے دیا گیا ہے، دورہ نیوزی لینڈ میں وی وی ایس لکشمن بھارتی ٹیم کے قائم مقام کوچ ہوں گے۔ این سی اے کا کوچنگ سٹاف دورہ نیوزی لینڈ میں ذمہ داریاں نبھائے گا۔نیوزی لینڈ میں ہاردیک پانڈیا ٹی ٹونٹی جبکہ شیکھر دھون ون ڈے سیریز میں کپتانی کریں گے۔روہت شرما، ویرات کوہلی، کے ایک راہول اور روی چندرن ایشون پہلے ہی بھارتی سکواڈز میں شامل نہیں تھے۔واضح رہے کہ بھارت نے 18 نومبر سے ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف 6 وائٹ بال سیریز کے میچز کا آغاز کرنا ہے۔