غیر سودی بینکاری نظام کا فیصلہ لائق تحسین ہے،میاں زاہد 


کراچی(کامرس رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان میں سود سے پاک بینکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو لائق تحسین ہے، حکومت نے سود پر وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے نظرثانی کی دو اپیلیں اگلے چند دنوں میں واپس لینے کا اعلان بھی کیا ہے جو خوش آئند ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے معاشی اور مالیاتی نظام کو سود سے پاک بنانے کے لیے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے جس پر ملک بھر کی کاروباری برادری انھیں مبارکباد پیش کرتی ہے اور بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرواتی ہے،سود سے پاک اسلامی بینکاری نظام پر عوام کا اعتماد بڑھے گا جبکہ چھوٹے درجے کے کاروباری حضرات اور عوام گھروں میں پیسے رکھنے کی بجائے بینکوں میں رکھنے کو ترجیح دیں گے جس سے نہ صرف معیشت ترقی کرے گی بلکہ کاروباری حضرات  بینکوں سے اسلامی طریقوں سے قرض بھی لے سکیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن