سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ ماہ کے مقابلے 9فیصد کمی


 کراچی(کامرس رپورٹر) ماہ اکتوبر 2022ء کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانی کارکنوں کی طرف سے 2.2 ارب امریکی ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔ اکتوبر 2022ء کے دوران ترسیلات میں ماہ بہ ماہ 9.1 فیصد کمی ہوئی جبکہ سال بسال 15.7فیصد کمی ہوئی۔ جولائی تا اکتوبر مالی سال 23ء کے دوران مجموعی طور پر 9.9 ارب امریکی ڈالر کی ترسیلات آئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 8.6 فیصد کم ہیں۔ اکتوبر 2022ء کے دوران بیشتر ترسیلات سعودی عرب (570.5 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (427 ملین ڈالر)، برطانیہ (278.8 ملین ڈالر)، اور امریکہ (253.1 ملین ڈالر) سے آئیں۔

ای پیپر دی نیشن