اکتوبر میں2ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر،تعداد 1لاکھ80ہزار سے تجاوز کر گئی


اسلام آباد (کامرس ڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ستمبر میں 2,361نئی کمپنیاں رجسٹر کیں، جس کے بعد کل رجسٹر کمپنیوں کی تعداد 180,996(ایک لاکھ اسی ہزارنو سو چھیانوے) ہو گئی ہے۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ تین کروڑ روپے ہے۔اکتوبرمیں تشکیل پانے والی 53 کمپنیوں میں افغانستان، آسٹریا، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، چین، ڈنمارک، ایران، اٹلی، اردن، کوریا جنوبی، لبنان، لتھوانیا، ناروے، سعودی عرب، سنگاپور، یمن، تیونس، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹروں نے سرمایہ کاری کی۔ اس ماہ99.8فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں اور 104 بیرونی سرمایہ کار رجسٹر ہوئے۔تقریباً 58 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں، جبکہ 40 فیصد سنگل ممبر کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں۔اس ماہ میں سب سے زیادہ رجسٹریشنز رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں ہوئیں جہاں 432نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔اس کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں355، ٹریڈنگ میں279، سروسز میں 234، ایجوکیشن میں83،  سیاحت میں84، انجینئرنگ میں 45، پاور جنریشن میں 44،  اور دیگر سیکٹرز میں 814کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ایس ای سی پی کا ای سروسز سسٹم ایف بی آر، صوبائی ریونیو کے محکموں کے ساتھ انٹی گریٹیڈ ہے، جس کے نتیجے میں اکتوبرمیں بیک وقت ایس ای سی پی پورٹل انٹرفیس کے ذریعے 1,969کمپنیاں ہمہ وقت ایف بی آر کے ساتھ، 81کمپنیاں ای او بی آئی کے ساتھ،47کمپنیاں PESSI/SESSI کے ساتھ اور57کمپنیاں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے رجسٹر ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن