کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے آسٹریلیا پاکستان چیمبر آف ٹریڈ کامرس اینڈ انڈسٹری ( اے پی سی) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت ( ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں جس میں دونوں چیمبرز نے تعاون کا فریم ورک وضع کرنے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔اے پی سی کے وفد کے کراچی چیمبر کے دورے کے دوران صدر کے سی سی آئی محمد طارق یوسف اور اے پی سی کے صدر محمد آصف نے ایم او یو پر دستخط کیے۔اس موقع پر سینئر نائب صدر توصیف احمد، نائب صدر کے سی سی آئی محمد حارث اگر، ٹریژر اے پی سی علی عابد، ممبر اے پی سی محمد شعیب و دیگر بھی موجود تھے۔
کے سی سی آئی، اے پی سی کا دوطرفہ تجارت کو مستحکم کرنے کیلئے معاہدہ
Nov 12, 2022