کراچی(کامرس رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی اورترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے فیڈریشن چیمبرآف کامرس اور سندھ حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کرنے اور فیڈریشن کے پیش کردہ مسائل کوتسلیم کرتے ہوئے جلد حل کرنے کا اعلان کردیا۔جمعہ کو فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں کراچی میں 1983 کو پیدا ہوا اس وقت سے شہر کی خراب حالت دیکھ رہا ہوں ، کراچی میں ماسٹر پلان کی تبدیلی کی ابتداء2003 میں ہوئی ، کراچی میں نعمت اللہ خان اور مصطفی کمال کے دور میں ماسٹر پلان کو تبدیل کرکے کمرشل کیا گیا، عدالت نے ماسٹر پلان کی تبدیلی کا فیصلہ جاری کیا تھا جس پر تحفظات ہیں ، کراچی کے ماسٹر پلان میں تبدیلی ہی اصل تباہی کی ابتداءتھی،کراچی ماسٹر پلان میں تبدیلی کرکے بلند بلند عمارتیں تعمیر کی گئیں ۔تقریب سے فیڈریشن کے صدرعرفان اقبال شیخ(زوم پر لاہور سے)سلیمان چاﺅلہ،میاں ناصر حیات مگوں،زکریا عثمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عدالتوں کے نظام کو بہتر کرنے کی تجویز صادر کردی اور کہا کہ شہر کی حالت میں عدالت کے جاری کردہ فیصلوں کا بڑا ہاتھ ہے ،سیاستدانوں اور بیوروکریسی کے ساتھ ساتھ عدالتی نظام کو بھی بہتر ہونا چاہیے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جوڑیا بازار کے تاجروں کے مسائل کا مداوا کرتے ہوئے چار روز بعد دورے کا اعلان کردیا اور کہا کہ اگلے ہفتے بدھ کے روز ڈی سی کے ہمراہ جوڑیا بازار کا دورہ کروں گا۔ مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ کراچی کے ساتوں ڈسٹرکٹس میں سالڈ ویسٹ سسٹم آپریٹ ہورہا ہے ،کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر سات ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے ، سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جب بھی کام کرنا چاہا کوئی نہ کوئی مسئلہ درپیش ہوجاتا ،کراچی میں200نئی جدید بسیں لے کر آئے ہیں ، کراچی میں گرین ، اورینج اور ریڈ لائن منصوبے کا آغاز کردیا ہے ،ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے تعاون سے24 ماہ میں ریڈ لائن منصوبہ پایہ تکمیل ہوجائیگا ،کے سی آر منصوبہ 98 میں بند ہوچکا تھا ، وزیر اعلی سندھ نے کے سی آر منصوبے کو سی پیک میں شامل کروایا،وزیر اعلی سندھ نے چین کی حکومت سے کے سے آر منصوبے پر تعاون مانگا ہے ، سابق چیف جسٹس گلزار احمد جس طرح کے سی آر چلوانا چاہتے تھے ایسے کے سی آر کبھی نہیں چلے گی ۔مرتضی وہاب نے کہاکہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے صنعتکار موثر صنعتی پالیسی مرتب کریں میں مکمل سپورٹ کروں گا ،میں عمران خان نہیں ہوں جو ہر چیز بخوبی جانتا ہو ، ایس ایس جی سی ہمارے کنڑول میں نہیں رہی ، آئین کی شق 158کے تحت صوبے سے نکلنے والی گیس صوبے کا اولین حق ہے ، سندھ کی گیس سندھ کے باسیوں کو ہی ملنی چاہئیے، سندھ میں جائیداد اور پراپرٹی کے دستاویزات کے مسائل کو نادرا حل کررہا ہے ۔ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مید کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، یہ شہر ملک کی معیشت میں 70فیصد شیئرہے،ہم یہاں کی صنعتوں اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملکر انکے مسائل حل کرینگے،جب بھی ملک میں کوئی مشکل گھڑی آئی ہے، بارش، طوفان، سیلاب میں کراچی کی تاجر برادری کا مثبت رول رہا ہے،سندھ حکومت ہمیشہ تاجر برادری کی بہتری کے لئے کوشاں ہے۔ فیڈرشن ہاو¿س کے عہدیداران سلیمان چاو¿لہ ، تاجر و صنعتکار برادری اور دیگر نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے اپنے مسائل بیان کئے۔ مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ کراچی کے ساتوں ڈسٹرکٹس میں سالڈ ویسٹ سسٹم آپریٹ ہورہا ہے ،کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر سات ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے ، سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جب بھی کام کرنا چاہا کوئی نہ کوئی مسئلہ درپیش ہوجاتا ،کراچی میں200نئی جدید بسیں لے کر آئے ہیں ، کراچی میں گرین ، اورینج اور ریڈ لائن منصوبے کا آغاز کردیا ہے ،ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے تعاون سے24 ماہ میں ریڈ لائن منصوبہ پایہ تکمیل ہوجائیگا ،کے سی آر منصوبہ 98 میں بند ہوچکا تھا ، وزیر اعلی سندھ نے کے سی آر منصوبے کو سی پیک میں شامل کروایا،وزیر اعلی سندھ نے چین کی حکومت سے کے سے آر منصوبے پر تعاون مانگا ہے ، سابق چیف جسٹس گلزار احمد جس طرح کے سی آر چلوانا چاہتے تھے ایسے کے سی آر کبھی نہیں چلے گی ۔مرتضی وہاب نے کہاکہفیڈریشن چیمبر آف کامرس کے صنعتکار موثر صنعتی پالیسی مرتب کریں میں مکمل سپورٹ کروں گا ،میں عمران خان نہیں ہوں جو ہر چیز بخوبی جانتا ہو ، ایس ایس جی سی ہمارے کنڑول میں نہیں رہی ، آئین کی شق 158کے تحت صوبے سے نکلنے والی گیس صوبے کا اولین حق ہے ، سندھ کی گیس سندھ کے باسیوں کو ہی ملنی چاہئیے، سندھ میں جائیداد اور پراپرٹی کے دستاویزات کے مسائل کو نادرا حل کررہا ہے ۔ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مید کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، یہ شہر ملک کی معیشت میں 70فیصد شیئرہے،ہم یہاں کی صنعتوں اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملکر انکے مسائل حل کرینگے،جب بھی ملک میں کوئی مشکل گھڑی آئی ہے، بارش، طوفان، سیلاب میں کراچی کی تاجر برادری کا مثبت رول رہا ہے،سندھ حکومت ہمیشہ تاجر برادری کی بہتری کے لئے کوشاں ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے جوڑیا بازار کے تاجروں کے مسائل کا مداوا کرتے ہوئے چار روز بعد دورے کا اعلان کردیا اور کہا کہ اگلے ہفتے بدھ کے روز ڈی سی کے ہمراہ جوڑیا بازار کا دورہ کروں گا۔ فیڈرشن ہاو¿س کے عہدیداران سلیمان چاو¿لہ ، تاجر و صنعتکار برادری اور دیگر نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے اپنے مسائل بیان کئے۔
مرتضیٰ وہاب