لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ میلبورن فائنل میں پاکستان کی بہترین فاسٹ بائولنگ اور انگلینڈ کی بیٹنگ کا مقابلہ ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کا خواب دیکھ رہے تھے۔مگر انگلینڈ ٹورنامنٹ سے پہلے فیورٹ تھی اور اب وہ فائنل میں ہے۔ ہمارے پاس 4 بہترین فاسٹ بائولرز اور کل ملا کر 7 بائولنگ آپشن ہیں۔ شاداب خان کے رن آئوٹ نے سیمی فائنل ٹرن کر دیا تھا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی کتاب میں بابر اعظم دبائو کا شکار تھے لیکن اس نے سیمی فائنل میں وہ کیا جو وہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ بابر اعظم اور رضوان کی کیمسٹری زبردست ہے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم ایک جذباتی مہم ہے، ٹیم پر تنقید ہوئی جو برداشت کی۔